4/17/26

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی کا بیان۔ اور اہم واقعات

 پہلی عورت جہنم میں ، دوسری جنت میں


ایک حدیث شریف میں یہ واقعہ آتبلند

 کہ حضور اقدس صلی السلام کے سامنے دو خواتین کا ذکر کیا گیا۔ ایک خاتون کے بارے میں کہا گیا کہ یہ خاتون دن رات عبادت کرتی رہتی ہے نفل پڑھتی ہے ، ذکر کرتی ہے ۔ تسبیحات پڑھتی ہے اور فرض نمازوں کی پابندی کرتی ہے لیکن ساتھ میں وہ خاتون دوسروں کی غیبت بھی
کرتی ہے۔ اور ایک دوسری خاتون ہے جو نفلی عبادت تو زیادہ نہیں کرتی۔ لیکن اپنی زبان سے کسی کو تکلیف نہیں دیتی ۔ کبھی کسی کی غیبت نہیں کرتی ان دونوں خواتین میں سے کون افضل ہے ؟ اور کس کا کیا انجام ہو گا؟ نبی کریم ملی ایام نے جواب میں ارشاد فرمایا کہ دوسری عورت جنت میں ہے، اور پہلی عورت جہنم میں ہے

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ کا مقام بلند

امام محمد للہ جو امام ابو حنیفہ لے کے بڑے درجے کے شاگرد ہیں اور ہمارے پاس جو فقہ حنفی پہنچا ہے وہ سارا امام محمد کے ذریعہ پہنچا ہے اس لئے کہ امام ابو حیفہ ملے نے براہ راست کوئی کتاب نہیں لکھی۔ لیکن ان کے شاگرد امام محمد ﷺ نے بہت کتابیں لکھیں اور امام ابو حقیقہ ﷺ کے مسلک کو ان کتابوں کے ذریعہ پھیلا یا اس لئے آج ہم سب ان کے ممنون احسان ہیں۔ اور انہوں نے اتنی کتابیں لکھی ہیں کہ روایات میں آتا ہے کہ اگر ان سب کتابوں کو جمع کیا جائے 
تو پورا ایک اونٹ کا بوجھ بن جائے۔

تصوف کیا ہے؟

چونکہ لوگوں نے تصوف کو غلط سمجھ لیا اور جاہل پیروں نے اس کی غلط تشریح کر دی ہے۔ اس لئے ذہنوں میں تصوف کا یہ مطلب بیٹھ گیا ورنہ حقیقت میں تصوف اسی کا نام کا ہے کہ آدمی اپنی زندگی اس طرح گزارے جس میں حقوق اللہ بھی پوری طرح ادا ہوں اور حقوق العباد بھی پوری طرح ادا ہوں ۔ کسی نے خواب کہا ہے کہ :
ر تسبیحسجاده دلق نیست
طریقت بجز خدمت خلق نیست
یعنی طریقت اور تصوف تسبیح مصلی اور گاڑی کا نام نہیں ۔
یعنی طریقت اور تصوف تسبیح مصلی اور گاڑی کا نام نہیں کہ آدمی نے تسبیح اٹھائی اور اس کو گھمانا شروع کر دیا ، یا مصلی بچھایا اور نماز شروع کر دی۔ اور درویشوں جیسا حلیہ

اختیار کر لیا یہ تصوف نہیں بلکہ :

طریقت بجز خدمت خلق نیست


کہ طریقت سوائے مخلوق کی خدمت کے اور کچھ نہیں ۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

The Battle of Badr: The First Decisive Battle of Islam

   The Battle of Badr: The First Decisive Battle of Islam Reason for the invasion: In the account of the Battle of Ashira, we have already m...