4/19/26

.قرض اور پریشانی سے بچنے کے لیے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بہترین دعا سکھلائی ہے


                                                        



.قرض اور پریشانی سے بچنے کے لیے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بہترین دعا سکھلائی ہے.

جو شخص اس دعا پر عمل کرے گا اللہ تبارک و تعالی اس کو دنیا اور اخرت دونوں میں غنی کر دے گا بہترین دعا سکھلائی ہے جو شخص اس دعا پر عمل کرے گا اللہ تبارک و تعالی اس کو دنیا اور اخرت دونوں میں غنی کر دے گا

دعا درج ذیل ہے

اللهم اني اعوذ بك من الهم والحزن واعوذ بك من العجز والكسل واعوذ بك من الجبن

والبخل واعوذ بك من غلبه الدين وقهر الرجال      (    ابو داود )   

ترجمہ: اے اللہ میں اپ کی پناہ پکڑتا ہوں فکر اور غم سے اور تیری پناہ پکڑتا ہوں سستی اور کاہلی سے اور تیری پناہ پکڑتا ہوں بزدلی سے اور بخل سے اور میں اپ کی پناہ پکڑتا ہوں قرض کے غلبے سے اور لوگوں کے ظلم و ستم سے،

یہ دعا جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی الہ واصحابہ نے جناب حضرت امامہ رضی اللہ تعالی عنہ کو سکھلائی تھی ,کہ اس دعا کو صبح اور شام سات سات مرتبہ پڑھیں ،چنانچہ اس شخص نے اس دعا کا اہتمام کیا اور صبح و شام حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بتلائے ہوئے طریقے کے مطابق پڑھنا شروع کر دیا کچھ دن کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ تعالی نے مجھے غنی کر دیا اور میرا قرض اتار دیا۔

کوئی بھی دعا حدیث مبارکہ سے جب ثابت ہو تو وہ دعا تیر بہ ہدف ہو جاتی ہے اور اس دعا کی قبولیت میں دیر نہیں لگتی ,یا اس وظیفے کی قبولیت میں وقت نہیں لگتا صرف بات اتنی سی ہے کہ ہم نے صدق دل سے اس دعا کا اہتمام کرنا ہے اور توکل اللہ کی ذات پر کرنا ہے اور ہمیں یہ کامل یقین ہونا چاہیے, کہ یہ دعا جو میں پڑھ رہا ہوں یا یہ وظیفہ جو میں کر رہا ہوں یا کر رہی ہوں مجھے امید ہے کہ اللہ تبارک و تعالی میری اس پریشانی کو ختم کریں گے میری اس دعا کو قبول اور منظور فرمائیں گے اس طریقے سے جب ہم وظیفہ پڑھیں گے یا کوئی دعا مانگیں گے تو اللہ تعالی انشاءاللہ دعا جلد سے جلد قبول فرمائیں گے حدیث مبارکہ میں بھی ہے کہ اللہ تعالی اپنی اپنے بندے کی دعا بہت جلد سے جلد قبول فرماتے ہیں, یا وہ دعا دنیا میں قبول ہوتی ہے یا اس دعا کے بدلے میں کوئی حادثہ پریشانی انے والی ہوتی ہے اس کو اللہ ختم کر دیتے ہیں یا اس دعا کو اخرت کے لیے ذخیرہ بنا دیا جاتا ہے

 

 

No comments:

Post a Comment

Featured Post

The Battle of Badr: The First Decisive Battle of Islam

   The Battle of Badr: The First Decisive Battle of Islam Reason for the invasion: In the account of the Battle of Ashira, we have already m...