Skip to main content

Posts

Showing posts with the label میرا تعلیمی سفرمحمد زاہد — گلگت بلتستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاموشی اور مجلس کا ادب

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلاضرورت گفتگو سے اجتناب فرماتے تھے اور آپ ﷺ کی مجالس انتہائی باوقار ہوا کرتی تھیں۔ حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی روایت : حضرت سِمَاک رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: "کیا آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں حاضری دیا کرتے تھے؟" انہوں نے فرمایا: "ہاں! حضور صلی اللہ علیہ وسلم اکثر اوقات خاموش رہا کرتے تھے۔ " ( مسند احمد، المعجم الکبیر للطبرانی ) حضرت ابو مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کا بیان : وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں: "ہم لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں حاضر ہوا کرتے تھے اور اس وقت ہم نوجوان لڑکے تھے۔ ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خاموش رہنے والا کسی کو نہیں دیکھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ آپس میں گفتگو کرتے اور بہت زیادہ باتیں کرتے تو آپ سن کر مسکرا دیتے۔ " نفس پر قابو پانے کا سب سے بڑا عمل کون سا ہے؟ جہاد، روزہ اور صدقہ جیسے عظیم ا...

میرا تعلیمی سفرمحمد زاہد — گلگت بلتستان

    میرا تعلیمی سفر محمد زاہد — گلگت بلتستان الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجھے دینی علوم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ میرا تعلیمی سفر دینی تعلیم سے وابستہ رہا ہے اور اسی تعلیم نے میری زندگی کے مقاصد اور عملی میدان کا تعین کیا۔ دینی تعلیم کا آغاز میں نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز دینی علوم کے حصول سے کیا۔ ابتدا ہی سے قرآن کریم، حدیث نبوی ﷺ، فقہ اسلامی اور دیگر دینی علوم سے دلچسپی رہی۔ میری خواہش تھی کہ دینی تعلیم حاصل کرکے خود بھی علم دین سے مستفید ہوں اور دوسروں تک بھی اسلامی تعلیمات پہنچانے کی کوشش کروں۔ جامعہ احسن العلوم کراچی اللہ تعالیٰ نے مجھے کراچی کے معروف دینی ادارے جامعہ احسن العلوم، بلاک 2، کراچی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع عطا فرمایا۔ یہاں مجھے مختلف علوم و فنون کے ماہر اساتذہ کرام سے استفادہ کرنے کا موقع ملا۔ اس دوران قرآن کریم، تفسیر، حدیث، فقہ، اصول فقہ اور دیگر اسلامی علوم کی تعلیم حاصل کی۔ اساتذہ کرام اور علمی نسبت میرے لیے یہ بڑی سعادت کی بات ہے کہ مجھے حضرت مولانا مفتی محمد زر ولی خان رحمۃ اللہ علیہ جیسے عظیم عالم دین سے استفادہ کرنے اور ...