صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلاضرورت گفتگو سے اجتناب فرماتے تھے اور آپ ﷺ کی مجالس انتہائی باوقار ہوا کرتی تھیں۔ حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی روایت : حضرت سِمَاک رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: "کیا آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں حاضری دیا کرتے تھے؟" انہوں نے فرمایا: "ہاں! حضور صلی اللہ علیہ وسلم اکثر اوقات خاموش رہا کرتے تھے۔ " ( مسند احمد، المعجم الکبیر للطبرانی ) حضرت ابو مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کا بیان : وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں: "ہم لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں حاضر ہوا کرتے تھے اور اس وقت ہم نوجوان لڑکے تھے۔ ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خاموش رہنے والا کسی کو نہیں دیکھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ آپس میں گفتگو کرتے اور بہت زیادہ باتیں کرتے تو آپ سن کر مسکرا دیتے۔ " نفس پر قابو پانے کا سب سے بڑا عمل کون سا ہے؟ جہاد، روزہ اور صدقہ جیسے عظیم ا...