Skip to main content

Posts

Showing posts with the label حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا عدل و انصاف

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا عدل و انصاف

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا عدل و انصاف حضرت شعبی   رحمت اللہ علیہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہما کے درمیان کھجور کے ایک درخت کے بارے میں جھگڑا ہو گیا. حضرت عمر نے فرمایا اؤ ہم اپس کے فیصلے کے لیے کسی تیسرے کو یا ثالث کو مقرر کر لیتے ہیں چنانچہ ان دونوں حضرات نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ کو اپنا ثالث بنا لیا یہ دونوں حضرات حضرت زید رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہم اپ کے پاس اس لیے ائے ہیں تاکہ اپ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے . اور امیر المومنین ہو کر میں خود اپ کے پاس اس لیے ایا ہوں کیونکہ قاعدہ یہ ہے کہ فیصلہ کروانے والے خود ثالث کے گھر ایا کرتے ہیں جب دونوں حضرات حضرت زید کے پاس اندر داخل ہو گئے تو حضرت زید رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اپنے بستر کے سرہانے بٹھانا چاہا اور یوں کہا کہ اے امیر المومنین یہاں تشریف رکھیے, حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ پہلا ظلم ہے جو اپ نے اپنے فیصلے میں کیا ہے میں تو اپنے فری کے مخالف کے ساتھ بیٹھوں گا حضرت ابی نے اپنا دعوی پیش کیا جس کا حضرت عمر نے انکار کر ...