Skip to main content

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا عدل و انصاف

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا عدل و انصاف

حضرت شعبی  رحمت اللہ علیہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہما کے درمیان کھجور کے ایک درخت کے بارے میں جھگڑا ہو گیا. حضرت عمر نے فرمایا اؤ ہم اپس کے فیصلے کے لیے کسی تیسرے کو یا ثالث کو مقرر کر لیتے ہیں چنانچہ ان دونوں حضرات نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ کو اپنا ثالث بنا لیا یہ دونوں حضرات حضرت زید رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہم اپ کے پاس اس لیے ائے ہیں تاکہ اپ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے. اور امیر المومنین ہو کر میں خود اپ کے پاس اس لیے ایا ہوں کیونکہ قاعدہ یہ ہے کہ فیصلہ کروانے والے خود ثالث کے گھر ایا کرتے ہیں جب دونوں حضرات حضرت زید کے پاس اندر داخل ہو گئے تو حضرت زید رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اپنے بستر کے سرہانے بٹھانا چاہا اور یوں کہا کہ اے امیر المومنین یہاں تشریف رکھیے, حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ پہلا ظلم ہے جو اپ نے اپنے فیصلے میں کیا ہے میں تو اپنے فری کے مخالف کے ساتھ بیٹھوں گا حضرت ابی نے اپنا دعوی پیش کیا جس کا حضرت عمر نے انکار کر دیا حضرت زید رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت ابی سے کہا قاعدے کے مطابق انکار کرنے پر مدعی علیہ کی قسم کھانی پڑتی ہے مدعی علیہ مد علیہ قسم کھائے گا لیکن میں اپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپ امیر المومنین کو قسم کھانے کی زحمت نہ دے اور میں امیر المومنین کے علاوہ کسی اور کے لیے یہ درخواست ہرگز نہیں کر سکتا حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے اس رعایت کو قبول نہ کیا بلکہ قسم کھائی اور قسم کھا کر کہا کہ حضرت زید رضی اللہ تعالی عنہ صحیح قاضی تب بن سکتے ہیں جب کہ ان کے نزدیک عمر اور ایک عام مسلمان برابر ہو.

اخرجه ابن عساكر وسعيد بن منصور والبهقي 

حیات صحابہ جلد دوم صفحہ 495 

حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عباس رضی اللہ  عنہ کا ایک مقدمہ ابی بن کعب کی عدالت میں

حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں حضرت عباس بن عبدالمطلب کا ایک گھر مدینہ منورہ کی مسجد نبوی کے بالکل ساتھ تھا حضرت عمر نے اسے مسجد میں شامل کرنا چاہا تو حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا اپ یہ کر میرے ہاتھ بھیج دے میں اس کو خریدنا چاہتا ہوں حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے انکار کر دیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا اپ یہ گھر مجھے ہدیہ ہی کر دے یہ بات بھی نہ مانا پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا اپ خود ہی یہ گھر مسجد میں شامل کر دے انہوں نے اس سے بھی انکار کر دیا حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا اب کو ان تین کاموں میں سے کوئی ایک کام تو کرنا ہی پڑے گا لیکن حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ پھر بھی تیار نہیں ہوئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا اچھا پھر کسی کو اپ ثالث مقرر کر لے جو ہمارا اور اپ کا فیصلہ کر لے انہوں نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالی عنہ کو مقرر کیا یہ دونوں حضرات اپنا مقدمہ ان کے پاس لے گئے حضرت ابی بن کعب نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کہا میرا فیصلہ یہ ہے کہ اپ ان کی مرضی کے بغیر ان سے یہ گھر نہیں لے سکتے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا اپ کو یہ فیصلہ اللہ کی کتاب یعنی قران میں ملا ہے ؟یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں ملا ہے؟ انہوں نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا وہ حدیث کیا ہے حضرت ابی رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے حضرت سلیمان بن داؤد علیہ السلام نے جب بیت المقدس کی تعمیر شروع کی تو جب بھی وہ کوئی دیوار بناتے تو صبح کو وہ گری پڑی ہوتی تھی اخر اللہ تعالی نے ان کی طرف یہ وہی بھیجی اگر اپ کسی کی زمین میں بنانا چاہتے ہیں تو پہلے اس سے راضی کر لیجئے یہ سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ کو چھوڑ دیا بعد میں حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے اپنی خوشی سے اس گھر کو مسجد میں شامل کر دیا۔

اخرجہ عبد الرازاق 

حیات الصحابہ جلد دوم صفحہ نمبر 495 اور 496

یہی واقعہ دوسری سند کے ساتھ

حضرت سعید بن مسیب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے ارادہ فرمایا کہ حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کا گھر لے کر مسجد میں شامل کر دے حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے انہیں گھر دینے سے انکار کر دیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا میں ضرور گھر لوں گا حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے کہا حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فیصلہ کروا لو۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا ٹھیک ہے چنانچہ دونوں حضرات حضرت ابی رضی اللہ عنہ کے پاس ائے اور ان سے سارا قصہ بیان کیا حضرت ابی نے فرمایا اللہ تعالی نے حضرت سلیمان بن داؤد علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی کہ وہ بیت المقدس کی تعمیر کریں وہ زمین ایک ادمی کی تھی حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس سے وہ زمین  خریدی۔ جب اسے قیمت ادا کرنے لگے تو اس ادمی نے کہا جو قیمت تم مجھے دے رہے ہو وہ زیادہ بہتر ہے یا جو زمین تم مجھ سے لے رہے ہو وہ زیادہ بہتر ہے؟ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا جو زمین میں تم سے لے رہا ہوں وہ زیادہ بہتر ہے اس پر اس ادمی نے کہا تو پھر میں اس قیمت پر راضی نہیں۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس سے پہلے سے زیادہ قیمت دے کر اس زمین کو خرید لیا۔ اس ادمی نے حضرت سلیمان علیہ السلام کے ساتھ دو تین مرتبہ اس طرح کیا یا ایک قیمت مقرر کر کے پھر اس سے زیادہ کم مطالبہ کر دیا اخر حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس پر یہ شرط لگائی کہ تم جتنی قیمت کہہ رہے ہو میں اتنے میں خریدتا ہوں لیکن تم بعد میں یہ نہ پوچھنا کہ زمین اور قیمت میں کون سی چیز بہتر ہے۔ چنانچہ اس کی بتائی ہوئی قیمت پر خریدنے لگے تو اس نے 12 ہزار قنطار سونا قیمت لگائی۔ ایک کن تار چار ہزار دینار کو کہتے ہیں حضرت سلیمان علیہ السلام کو یہ قیمت بہت زیادہ معلوم ہوئی تو اللہ تعالی نے ان کی طرف وہی بھیجی کہ اگر تم اس سے یہ قیمت اپنے پاس سے دے رہے ہو تو پھر تم جانو اور اگر تم ہمارے دیے ہوئے مال میں سے دے رہے ہو تو پھر اس سے اتنا دو کی وہ راضی ہو جائے چنانچہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے ایسا ہی کیا اور پھر حضرت ابی بن کعب نے فرمایا میرا فیصلہ یہ ہے کہ حضرت عباس اپنے گھر کے زیادہ حقدار ہیں اگر ان کا گھر مسجد میں شامل کرنا ہی ہے تو پھر وہ جس طرح راضی ہوں انہیں راضی کیا جائے اس پر حضرت عباس نے کہا جب اپ نے میرے حق میں فیصلہ کر دیا ہے تو میں اب یہ گھر مسلمانوں کے لیے صدقہ کرتا ہوں

 حیات صحابہ جلد دوم صفحہ 496

 

 


Comments