Posts

Showing posts with the label حجِ قران کی فضیلت اور اہم مسائل

مفتی محمد زرولی خان۔حجِ قران کی فضیلت اور اہم مسائل

       حجِ قران کی فضیلت اور اہم مسائل بسم اللہ الرحمن الرحیم .. ......... اللہ کے فضل، احسان اور مہربانی سے حرمین شریفین کی حاضری اور مناسکِ حج کی ادائیگی نصیب ہوئی۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ توفیق کا نتیجہ ہے۔ نہ اپنی کوئی بساط ہے اور نہ اب پہلے جیسی صحت و تندرستی باقی رہی، لیکن اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم، اور مخلص طلبہ کی دعاؤں کی برکت سے یہ سفر بخیر و عافیت مکمل ہوا۔ کافی عرصے کے بعد دوبارہ حجِ قران کی سعادت نصیب ہوئی۔ اس سے تقریباً پندرہ سال قبل بھی حجِ قران ادا کرنے کا موقع ملا تھا۔ مفسرینِ کرام فرماتے ہیں کہ بعض آیاتِ قرآنیہ میں حجِ قران کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے، کیونکہ حج اور عمرہ ایک ہی احرام کے ساتھ ادا کیے جاتے ہیں۔ قارن عمرہ مکمل کرنے کے بعد حلال نہیں ہوتا بلکہ اسی احرام میں حج جاری رہتا ہے۔ حجِ قران میں اگر کوئی غلطی یا جنایت ہو جائے تو بعض صورتوں میں دم بھی دو لازم ہو سکتے ہیں : ایک عمرہ کے احرام کی وجہ سے اور دوسرا حج کے احرام کی وجہ سے۔ اسی طرح قارن بعض اعمال بھی دو مرتبہ ادا کرتا ہے، یعنی عمرہ کے لیے الگ طواف و سعی، اور حج کے لیے ال...