8/19/26

بسم اللہ کا عمل محبت کے لئیے اکسیر ہے

 بسم اللہ الرحمان الرحیم

کو سات سو چھیاسی مرتبہ پڑھیں اور کسی بھی کھانے کی چیز پر دم کر کے مطلوب کو کھالانے سے مطلوب کے دل میں محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ لیکن یاد رہے صرف جائز مقصد کے لئیے استعمال کریں۔ اگر ناجائز کام کے لئیے استعمال کروگےتو گناہ ملے گا۔ پڑھنے سے پہلے اول أخر ۱۱ مرتبہ درود شریف بھی پڑھیں

8/3/26

خوابوں کی تعبیر جانیے

 

سرہانے کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر

حضرت امام کرمانی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر کسی کو یہ خواب اوے کہ کوئی شخص اس کے گھر سے سرہ نہ لے کر دوسرے گھر میں چلا گیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ کوئی شخص اس کی عورت کو اغوا کرنا چاہتا ہے 

تعبیر رویا صفحہ  ۴۳

خواب میں باغ دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی فرماتے ہیں کہ خواب میں باغ سے مراد مالدار اور صاحب جمال ادمی مراد ہوتا ہے اگر کوئی خواب دیکھے کہ موسم بہار یا گرمی کے دنوں میں وہ خوش اور خرم باغ میں پھر رہا تھا اور باغ میں طرح طرح کے میوے لگے ہوئے تھے اور رنگا رنگ کے پھول اور سبزے کھل رہے ہیں اور پانی جاری تھا اس باغ میں بیٹھا ہوا تھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب والا شہادت کی موت مرے گا کیونکہ یہ تمام صفت جنت کی ہے۔

آسمان کو خواب میں دیکھنا

 اگر خواب دیکھنے والا خواب دیکھے کہ وہ اسمان میں چلا گیا ہے اور واپس نہیں ایا ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ وہ بیمار ہوگا اور اس کی موت واقع ہوگی اگر وہ اسمان سے واپس اگیا ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ بیماری سخت ہوگی اخر کار ٹھیک ہو جائے گا 

 

 

سورج ، آئینہ اور آرا مشین خواب میں دیکھنے کی تعبیر

 

سورج   ،   آئینہ اور آرا مشین خواب میں دیکھنے کی تعبیر

حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں اٹا چھاننے کی چھلنی کی تعبیر ان چار چیزوں سے کی جاتی ہے نمبر ایک نیک مرد دو واحیات عورت تین برا نوکر یا خادم اور چار پشت تھوڑا سا نفع

 سورج کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر اٹھ وجہوں سے ہوتی ہے اول خلیفہ دوم بڑا بادشاہ سوم رئیس چہارم بزرگ عامل پنجم عادل بادشاہ ششوم رعیت کا فائدہ ہفت مرد کے لیے عورت اور عورت کے لیے مرد حشتم کوئی روشن اور نیک کام کرے

 نیز اپ کا یہ قول بھی ہے اگر کوئی شخص خواب میں اپنے اپ کو دیکھے کہ وہ سورج کو سجدہ کر رہا تھا تو اس کی تعبیر ہے کہ بادشاہ اس کو کوئی عزت بخشنے والا ہے اور اپنا مقرب بنانے والا ہے اور اس کا کاروبار بڑھ چڑھ کر رہے گا

 ائینہ یعنی شیشہ خواب میں دیکھنے کی تعبیر یہ ہے ائینہ خواب میں دکھائی دینا چھ وجہوں پر ہوتا ہے اول عورت دوم لڑکی سوم جا اور حشمت چار اور دوست پنجم شریک ششم اچھا کاروبار اپ کا یہ قول ہے کہ اگر کوئی غریب ادمی خواب میں ائینہ دیکھے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ کسی عورت سے شادی کرے گا اور بزرگی پائے گا اور اگر کوئی لڑکی ائینہ دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اس کو ایسا اچھا خاون ملے گا جس کے پاس وہ عزت اور ابرو سے زندگی گزارے گی

 خواب میں لکڑی چیرنے کا ارا دیکھنا

ب میں لکڑی چیرنے کا ارا دیکھنا چھ وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے اول فرزند دوم بہن یا بھائی سوم شریک اور ہم سر

 

کن لوگوں سے خواب کی تعبیر پوچھنا منع ہے

 

 

کن لوگوں سے خواب کی تعبیر پوچھنا منع ہے

حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں چار قسم کے لوگوں سے تعبیر مت پوچھا کریں نمبر ایک بے دین لوگوں سے جو شریعت کے پابند نہیں ہیں کیونکہ تعبیر خواب نیک اور بابرکت لوگوں سے پوچھنی چاہیے اور بے دین لوگ خدا کی نافرمانی کے باعث راندے درگاہ ہوتے ہیں ان میں خیر اور برکت کہاں

نمبر دو عورتوں سے کیوں کی تعبیر خواب میں بڑی عقل اور سمجھدار درکار ہے اور یہ ظاہر ہے کہ عورتیں ناقص العقل ہوتی ہے اس لیے شریعت محمدی میں دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے قائم مقام رکھی گئی ہے

 نمبر تین جاہلوں سے جو علم دینی بخوبی واقف نہ ہو دنیاوی علوم سے خواہ وہ ولایت پاز ہی کیوں نہ ہو کیونکہ پہلے مذکور ہو چکا ہے کہ علم تفسیر اور قران کا جاننا لازمی ہے

 دشمنوں سے تعبیر نہیں پوچھنا چاہیے کیونکہ دشمن بھی خیر اور برکت سے خالی ہوتے ہیں نیز ان سے یہ بھی اندیشہ ہے کہ وہ خواب کی تعبیر بری بتا دیں اور یہ ظاہر ہے کہ خواب کی تعبیر جیسی بتائی جائے گی ویسے ہی واقع ہو جاتی ہے چنانچہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے وہ قضی الامر الذی فی فیہ تفتیان 

یوسف علیہ الصلوۃ والسلام جیل میں فرماتے ہیں کہ یہ میرے جیل کے دونوں رفیق ہو جس جس بات کی تم نے مجھ سے تعبیر پوچھی وہ میری تعبیر کے مطابق ہی بحکم خدا واقع ہو جائے گی اس لیے تعبیر نہیں پوچھنا چاہیے ہر کسی سے

 

Featured Post

بسم اللہ کا عمل محبت کے لئیے اکسیر ہے

 بسم اللہ الرحمان الرحیم کو سات سو چھیاسی مرتبہ پڑھیں اور کسی بھی کھانے کی چیز پر دم کر کے مطلوب کو کھالانے سے مطلوب کے دل میں محبت پیدا ہو ...