سرہانے کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر
حضرت
امام کرمانی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر کسی کو یہ خواب اوے کہ کوئی شخص اس کے
گھر سے سرہ نہ لے کر دوسرے گھر میں چلا گیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ کوئی شخص
اس کی عورت کو اغوا کرنا چاہتا ہے
تعبیر رویا صفحہ ۴۳
خواب میں باغ دیکھنا
حضرت ابراہیم کرمانی فرماتے ہیں کہ خواب میں
باغ سے مراد مالدار اور صاحب جمال ادمی مراد ہوتا ہے اگر کوئی خواب دیکھے کہ موسم
بہار یا گرمی کے دنوں میں وہ خوش اور خرم باغ میں پھر رہا تھا اور باغ میں طرح طرح
کے میوے لگے ہوئے تھے اور رنگا رنگ کے پھول اور سبزے کھل رہے ہیں اور پانی جاری
تھا اس باغ میں بیٹھا ہوا تھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب والا شہادت کی موت مرے
گا کیونکہ یہ تمام صفت جنت کی ہے۔
آسمان کو خواب میں دیکھنا
اگر
خواب دیکھنے والا خواب دیکھے کہ وہ اسمان میں چلا گیا ہے اور واپس نہیں ایا ہے تو
اس بات کی دلیل ہے کہ وہ بیمار ہوگا اور اس کی موت واقع ہوگی اگر وہ اسمان سے واپس
اگیا ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ بیماری سخت ہوگی اخر کار ٹھیک ہو جائے گا
No comments:
Post a Comment