Posts

سورت یٰسین کی فضیلت و برکات شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد زرولی خان ؒ

  سورت یٰسین کی فضیلت و برکات شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد زرولی خان ؒ یہ وہ سورت ہے جس کے لیے کہا گیا ہے: “قلبُ القرآن” یعنی قرآن کا دل، سورت یٰسین۔ سورت یٰسین کی فضیلت میں تقریباً 40 احادیث مروی ہیں۔ قرآن کی کس سورت کی فضیلت میں 40 احادیث نہیں ہیں؟ حدیث میں ہے: “اپنے مردوں کو سورت یٰسین پڑھ کر سناؤ۔” جو شخص موت کے قریب ہو، اسے سورت یٰسین پڑھو، اِن شاء اللہ آرام آ جائے گا، اور اگر آرام نہ بھی آئے تو روح بآسانی نکلے گی۔ امام فخرالدین رازی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مرتے وقت دل فیل ہوتا ہے، اور یٰسین قرآن کا دل ہے، تو اس کے دل کو سہارا مل جائے، اللہ تعالیٰ آسانی فرمائے۔ اللہ! میرا اپنا خیال یہ ہے کہ تین سورتیں اگر مومن کو یاد ہوں تو اس کا بیڑا پار ہو جائے: سورت فاتحہ، سورت اخلاص اور سورت یٰسین۔ پوری زندگی کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اب میں ویسے کہتا تو نہیں ہوں، لیکن جس دل میں سورت یٰسین نہیں ہوتی، اس میں ایمان لانا خدا کا اپنا فضل ہی ہو، اور وہ طالبِ علم اور عالم تو اس قابل نہیں ہے۔ سورت یٰسین پڑھنے کے بعد ہر شخص مستجاب الدعوات ہو سکتا ہے، اسے مخلوق سے شکایت کا ...

رشتہ صالحہ کے لیے مجرب قرآنی عمل شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد زرولی خان ؒ

  رشتہ صالحہ کے لیے مجرب قرآنی عمل شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمدزرولی   خان ؒ روزی دے دے گا اس کو جہاں سے اس کو گمان بھی نہیں ہوگا، بھروسہ کرے اللہ پر اللہ بہت ہے، ان اللہ پہنچانے والے ہر معاملے کو، یقینا مقرر کیا اللہ نے ہر چیز کا وقت مقرر، اللہ نے ہر چیز کا اندازہ کر کے رکھا ہے۔ یہ ایاتِ اکثیر ہے رشتہ صالحہ کے لیے۔ شروع میں تین دفعہ فاتحہ، تین دفعہ ایت الکرسی اور چار قل بھی پڑھ لے بہتر ہے، پھر درود شریف 11 مرتبہ پڑھ لیں اور پھر یہ ایت : وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا ۝ وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۝ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۝ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ ۝ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا ( سورۃ الطلاق: 2-3 ) 75 مرتبہ پڑھے اور سات ہفتے کا عمل ہے، 49 راتوں کا۔ بی بی پڑھے یا ان کا کوئی عزیز قریب پڑھے، اللہ تعالی خیر و عافیت سے عزت کا خوشگوار پائیدار رشتہ نصیب کرے گا۔