سورت یٰسین کی فضیلت و برکات شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد زرولی خان ؒ
سورت یٰسین کی فضیلت و برکات شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد زرولی خان ؒ یہ وہ سورت ہے جس کے لیے کہا گیا ہے: “قلبُ القرآن” یعنی قرآن کا دل، سورت یٰسین۔ سورت یٰسین کی فضیلت میں تقریباً 40 احادیث مروی ہیں۔ قرآن کی کس سورت کی فضیلت میں 40 احادیث نہیں ہیں؟ حدیث میں ہے: “اپنے مردوں کو سورت یٰسین پڑھ کر سناؤ۔” جو شخص موت کے قریب ہو، اسے سورت یٰسین پڑھو، اِن شاء اللہ آرام آ جائے گا، اور اگر آرام نہ بھی آئے تو روح بآسانی نکلے گی۔ امام فخرالدین رازی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مرتے وقت دل فیل ہوتا ہے، اور یٰسین قرآن کا دل ہے، تو اس کے دل کو سہارا مل جائے، اللہ تعالیٰ آسانی فرمائے۔ اللہ! میرا اپنا خیال یہ ہے کہ تین سورتیں اگر مومن کو یاد ہوں تو اس کا بیڑا پار ہو جائے: سورت فاتحہ، سورت اخلاص اور سورت یٰسین۔ پوری زندگی کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اب میں ویسے کہتا تو نہیں ہوں، لیکن جس دل میں سورت یٰسین نہیں ہوتی، اس میں ایمان لانا خدا کا اپنا فضل ہی ہو، اور وہ طالبِ علم اور عالم تو اس قابل نہیں ہے۔ سورت یٰسین پڑھنے کے بعد ہر شخص مستجاب الدعوات ہو سکتا ہے، اسے مخلوق سے شکایت کا ...